Thursday, April 25, 2024

ریکوڈک منصوبہ سعودی عرب کے حوالے کرنے کی خبریں،حاصل بزنجونے جواب مانگ لیا

ریکوڈک منصوبہ سعودی عرب کے حوالے کرنے کی خبریں،حاصل بزنجونے جواب مانگ لیا
October 3, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹر حاصل بزنجو نے ریکوڈک منصوبہ سعودی عرب کے حوالے کرنے کی خبروں پر حکومت سے جواب مانگ لیا ، جس پر وزیرخزانہ اسد عمر نے وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ریکوڈک بلوچستان کی ملکیت ہے اور تمام فیصلے صوبے کی مرضی سے جائیں گے۔ ریکوڈک منصوبے پر سینیٹ میں میر حاصل بزنجو اور وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آمنے سامنے آ گئے  ، اجلاس کے دوران میر حاصل بزنجو نے حکومت کے ریکوڈک منصوبہ سعودی عرب کو دینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اس معاملے میں بلوچستان کے عوام مر گئے ہیں ۔ میر حاصل بزنجو کے سخت ریمارکس پر اسد عمر سامنے آئے اور دوٹوک کہا کہ وفاقی حکومت کو اس منصوبے سے کچھ لینا دینا نہیں  ، ریکوڈک منصوبہ بلوچ عوام کی ملکیت ہے  اور فیصلے بھی بلوچستان کی مرضی سے ہوں گے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں کوئی خفیہ منصوبہ طے نہیں پائے گا ، چھوٹے صوبے مضبوط ہونگے  تو وفاق مضبوط ہو گا ، حکومت اٹھارویں ترمیم کو واپس لینے کی کوشش نہیں کر رہی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام وزراء اعلیٰ کو این ایف سی کے حوالے سےدو خطوط لکھ چکے ہیں  ، جن میں  این ایف سی ایوارڈ کے لئے  صوبوں سے نمائندوں کے نام مانگے گئے ہیں  تاکہ این ایف سی ایوارڈ  تشکیل دیا جاسکے۔