Sunday, May 12, 2024

ریکارڈ کی عدم فراہمی ، وزیر اعظم آفس نے وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا

ریکارڈ کی عدم فراہمی ، وزیر اعظم آفس نے وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کردیا
September 5, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) بیوروکریسی کا قبلہ درست کرنے کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم نے ریکارڈ کی عدم فراہمی پر  وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کر دیا۔ باربار ریکارڈ طلب کیا گیا مگر وزارتوں نے وزیراعظم کی ہدایت پر دھیان نہ دیا جس پر وزیراعظم آفس برہم ہو گیا اور  ایکشن لیتے ہوئے   27 وزارتوں کے سیکرٹریز کو ریڈ لیٹر یعنی آخری وارننگ جاری کردی۔ وزیراعظم آفس نے وزارتوں سے خالی آسامیوں اور بھرتیوں سے متعلق تفصیلات طلب کی تھیں لیکن مقررہ مدت میں نہ مل سکیں ،  تفصیلات فراہمی کیلئے آخری 9 ستمبر کی آخری ڈیڈ لائن دے دی۔ اہل ہونے کے باوجود ترقی نہ پانے والے افسران اور ان ملازمین کی تفصیلات  بھی مانگی گئی ہیں جن کے خلاف انضباطی کارروائی تین ماہ سے زیر التوا ہے۔ وزارتوں کے پاس موجود متروکہ گاڑیوں ، مشینری اور دیگر سازو سامان کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ ریڈ لیٹر کو انتہائی ناپسندیدگی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور ملکی تاریخ میں پہلی بار وزیراعظم آفس کی طرف سے ریڈ لیٹر جاری ہوا ہے، وزیراعظم آفس نے واضح کیا ہے کہ ریڈلیٹر وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ پر اثر ڈالے گا۔