Saturday, May 18, 2024

ریڈیو ، ٹیلی وژن اور فلم کی معروف اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں

ریڈیو ، ٹیلی وژن اور فلم کی معروف اداکارہ روحی بانو انتقال کر گئیں
January 25, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان کی نامور فنکارہ روحی بانو استنبول میں انتقال کر گئیں۔ وہ کافی عرصہ سے علیل تھیں اور دس روز سے وینٹی لیٹر پر تھیں۔ روحی بانو کا شمار اعلیٰ تعلیم یافتہ فنکاروں میں ہوتا تھا۔ انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے سائیکالوجی میں ماسٹرز کیا ہوا تھا۔ وہ برصغیر کے مشہور طبلہ نواز استاد اللہ رکھا کی صاحبزادی تھیں۔ انہیں پی ٹی وی لاہور مرکز کے پروڈیوسر یاورحیات نے اپنے ایک کھیل کے ذریعے متعارف کرایا تھا جس کے بعد انہوں نے کئی ڈراموں میں یادگار کردار کئے جن میں لانگ پلے کانچ کا پل، قلعہ کہانی، زرد گلاب، حیرت کدہ اور کرن کہانی شامل ہیں۔ روحی بانو نے اپنی زندگی کے آخری ایام کسمپرسی میں گزارے۔