Thursday, March 28, 2024

ریڈی اسٹیڈی نو کی ریلیز میں دو دن باقی

ریڈی اسٹیڈی نو کی ریلیز میں دو دن باقی
July 18, 2019
لاہور ( 92 نیوز) نئی پاکستانی رومانٹک کامیڈی فلم ریڈی اسٹیڈی نو کی ریلیز میں صرف دو دن باقی  ہیں ، اسٹار کاسٹ  کاکہنا ہے ہلکے پھلکے انداز میں معاشرتی مسائل کا احاطہ کرتی فلم شائقین کی امیدوں پر پورا اترے گی ۔ پاکستانی  فلموں کے شوقین ہوجائیں تیار، ایک اور فلم دھماکے دار انٹری کیلئے ہے تیار، ریڈی اسٹیڈی نو جمعہ کو سینماگھروں کی زینت بنے گی ۔ آمنہ الیاس اور فیصل سیف کے مرکزی کرداروں پر مشتمل کامیڈی فلم کے ٹریلرز شائقین نے خوب پسند کیے ۔ فلم  کے اداکاروں اور ڈائریکٹرہشام بن منورنے  لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا رومانٹک کامیڈی فلم ميں معاشرتی مساٸل کواجاگرکيا گيا ہے ۔ فلم میں سلمان شاہد،اسماعیل تارا،نیئر اعجاز ،زین افضل ،مرحوم احمد بلال  اور نرگس رشید بھی مختلف کردارنبھاتے نظر آئیں گے ۔ خوبصورت کہانی اور موسیقی سے سجی  ’’ریڈی اسٹیڈی نو ‘‘ 19جولائی کو ریلیز ہوگی۔