Thursday, May 9, 2024

ریڈ زون میں جھگڑا ، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان عہدے سے برطرف

ریڈ زون میں جھگڑا ، ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان عہدے سے برطرف
December 7, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) ریڈ زون میں جھگڑے کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان عہدے سے برطرف کر دیئے گئے۔

ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جہانگیر اعوان اپنے اوپر عائد الزامات پر مطمئن نہ کر سکے۔ جہانگیر اعوان نے ایم پی اے عابدہ راجہ کے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے دوران فائرنگ کی تھی۔

قبل ازیں ریڈ زون میں فائرنگ کے واقعے پر ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان معطل کر دیئے گئے تھے ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محکمانہ رولز کے تحت ایڈیشنل سیشن جج کو معطل کیا تھا۔

مزید برآں میڈیکولیگل رپورٹ میں ایڈٰشنل سیشن جج جہانگیر اعوان پر تشدد کی تصدیق ہوئی تھی۔ پولی کلینک اسپتال انتظامیہ نے میڈیکولیگل رپورٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کی تھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر اعوان کے بائیں پیر کی چھوٹی انگلی میں فریکچر کی تصدیق ہوئی اور ان کے بائیں پیر میں سوجن پائی گئی تھی۔ میڈیکو لیگل رپورٹ کے مطابق جہانگیر اعوان کی بائیں آنکھ کے اوپر خراش، ناک پر زخم، چہرے پر خراشیں ہیں اور اوپر والے ہونٹ پر بھی خراشیں پائی گئیں تھیں۔