Friday, April 26, 2024

ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کیلئے سیاسی جماعتیں متحد

ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کیلئے سیاسی جماعتیں متحد
July 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کیلئے سیاسی جماعتیں متحد ہو گئیں۔

پی ٹی آئی، ن لیگ، پی پی خواتین ارکان  نے ریپ کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

قومی اسمبلی میں  نورمقدم قتل کی گونج سنائی دی ۔ وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے  خطاب میں کہا  جب تک مردوں کی ذہنیت نہیں بدلے گی خواتین محفوظ نہیں ہوں گی۔ یہ نہیں ہو سکتا چادر، چاردیواری میں عورتوں کیساتھ مارپیٹ کریں۔

رکن قومی اسمبلی عاصمہ قدیر خواتین کے ساتھ ہونے والے واقعات کا ذکر کر کے آبدیدہ ہو گئیں۔ خواتین پر تشدد سے متعلق قوانین کو تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر نے نور مقدم قتل کو حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس قرار دیا ، کہا کہ وزیراعظم، وزیرداخلہ، وفاقی حکومت اس معاملے میں براہ راست ذمہ دار ہیں، ہمیں انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔

کورم کی نشاندہی پر قومی اسمبلی کا اجلاس 2  اگست شام  5 بجے تک  ملتوی کر دیا گیا۔