Friday, March 29, 2024

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کر کیا، محمد عامر

ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کر کیا، محمد عامر
December 20, 2020

لاہور (92 نیوز) فاسٹ باولر محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کی وجوہات بتا دیں، کہتے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ جذباتی نہیں سوچ سمجھ کر کیا، جس کی، وجہ ٹیم مینجمنٹ کا رویہ ہے، احسان مانی اور وسیم خان سے کوئی اختلاف نہیں، نیوزی لینڈ کیلئے نہ لے جانے پر دلبرداشتہ ہوا، ٹیم کے لیے ہر وقت دستیاب ہوں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ میں باس گیری کا الزام، فاسٹ باؤلر محمد عامر نے پنڈورا باکس کھول دیا، عامر نے بورڈ پر تنقید کے باونسرز برسادیئے۔ کہتے چپ رہنے کا ٹرینڈ ختم کرنا ہوگا، جہاں عزت نہیں وہاں نہیں رہ سکتا، یس باس صرف اللہ کو کرتے ہیں۔

فاسٹ باؤلر نے شکوؤں کے نشتر برساتے ہوئے کہا  نئے لوگوں نے جب سے چارج سنبھالا مسئلہ شروع ہوا، پرفارمنس مسئلہ تھی تو بات کرتے، نیوزی لینڈ کیلئے نہ لے جانے کا دکھ ہے جس سے دلبرداشتہ ہوا۔ انہوں نے کہا، ٹیم سے ڈراپ ہونے کا سوشل میڈیا سے پتہ چلا، کچھ سابق کرکٹرز ٹی وی پر بیٹھ کر 2010 کا طعنہ مارتے ہیں، آسٹریلیا سے شکست کا ملبہ مجھ پر ڈالا گیا۔

عامر نے مزید کہا کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان تو کر دیا لیکن مداح ریٹائرمنٹ واپس لینے کا کہہ رہے ہیں، ٹیم کے لیے ہر وقت دستیاب ہوں۔