Friday, April 19, 2024

ریوڈی جنیرو مانو اے مانو سو میٹر سپرنٹ چیلنج دوڑ، جمیکا کے یوسین بولٹ فاتح

ریوڈی جنیرو مانو اے مانو سو میٹر سپرنٹ چیلنج دوڑ، جمیکا کے یوسین بولٹ فاتح
April 20, 2015
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) ریوڈی جنیرو کی مانو اے مانو سو میٹر سپرنٹ چیلنج دوڑ جمیکا کے ورلڈ ریکارڈ ہولڈر اتھلیٹ یوسین بولٹ نے جیت لی ہے۔ سو میٹر کا فاصلہ دس اعشاریہ بارہ سیکنڈ میں طے کیا۔ دوڑ کے آغاز پر امریکا کے ریان بیلی نے سبقت لی لیکن جب تیس میٹر کا فاصلہ باقی تھا اوسین بولٹ نے ریان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے صرف اعشاریہ بارہ سیکنڈ کے فرق سے فتح سے ہمکنار ہوئے۔ برازیل کے جوز کارلو موریرا تیسرے نمبر پر رہے۔ دوڑ ریوڈی جنیرو کے گھڑ دوڑ کے میدان میں ہوئی۔ یوسین بولٹ نے تیسری بار مانو اے مانو چیلنج ریس میں حصہ لیا ہے۔ بولٹ نے کہا وہ اولمپکس کیلئے بہت بے چین ہے اسے برازیل اپنے گھر جیسا ہی لگتا ہے اور مداحوں کی طرف سے بہت محبت ملتی ہے۔ وہ دوڑ کے اختتام پر ٹریک پر موجود شائقین کے ساتھ مصافحہ کرتے رہے خواتین کے مقابلوں میں جمیکا ہی کی ویرو نیسا کیمبل براؤن نے طلائی تمغہ جیتا جبکہ امریکا کی کارمیلٹا دوسرے اور جمیکا کی کیرن سٹیورٹ تیسرے نمبر پر رہیں جبکہ رچرڈ براؤن پیرا اولمپک دوڑ کے فاتح قرار پائے۔