Sunday, September 8, 2024

ریوڈی جنیرو: صدر ڈلماروسیف اور حکمران ورکرز پارٹی کیخلاف مظاہرے، کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کا مطالبہ

ریوڈی جنیرو: صدر ڈلماروسیف اور حکمران ورکرز پارٹی کیخلاف مظاہرے، کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کا مطالبہ
August 17, 2015
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل کے شہری صدر ڈلما روسیف اور حکمران ورکرز پارٹی کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور صدر ڈلما کے استعفے اور مواخذے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ صدر ڈلما کیخلاف ملک گیر احتجاج کے سلسلے میں سب سے بڑا مظاہرہ ریوڈی جنیرو میں ہوا جہاں مظاہرین کوپا کبانا کے ساحل پر جمع ہو گئے۔ مظاہرین میں سے بہت سے افراد نے قومی فٹ بال ٹیم کی شرٹس کی طرح کی پیلی شرٹس پہن رکھی تھیں اور وہ ملک میں بدعنوانی کیخلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ساؤپالو میں ہونیوالے مظاہرے میں ایک لاکھ سینتیس ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ریوڈی جنیرو، ساؤ پالو اور برازیلیا سمیت تمام بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور اُن کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ مظاہرین کرپشن کے خاتمے اور تبدیلی کا مطالبہ کر رہے تھے۔