Monday, September 16, 2024

ریوڈی جنیرو: اولمپکس پارک میں کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے کے بعد شپنگ کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی

ریوڈی جنیرو: اولمپکس پارک میں کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے کے بعد شپنگ کنٹینر میں آگ بھڑک اٹھی
January 8, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) ریوڈی جنیرو کے اولمپکس پارک میں کارکنوں کے احتجاجی مظاہرے کے بعد شپنگ کنٹینر میں  آگ  بھڑک اٹھی جس کے بعد حکام اس پہلو پر تحقیقات کر رہے ہیں کہ آگ مظاہرے میں شریک کسی شخص نے تو نہیں لگائی۔ آگ اولمپکس پارک کے اس حصے میں لگی جہاں ٹینس کے مقابلے منعقد ہونا ہیں تاہم فائر فائٹرز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کنٹینر میں لگی آگ بجھا دی اور اس سے اولمپکس تنصیبات کو کوئی نقصان پہنچا نہ کوئی شخص زخمی ہوا۔ آگ لگنے سے کچھ دیر پہلے ملازمت سے برخاست کئے گئے صنعتی کارکن اسی مقام پر احتجاج کر رہے تھے۔ پولیس حکام اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ آگ مظاہرین میں سے تو کسی نے نہیں لگائی۔ اولمپکس پارک میں ٹینس کے میچوں کیلئے مخصوص حصے میں تعمیراتی کام جاری ہے جسے پانچ اگست کو کھولا جائیگا۔ ریوڈی جنیرو کے اولمپکس پارک میں آگ نے حکام کو کھیلوں کے دوران ممکنہ شرانگیزی کے حوالے سے فکرمند کر دیا ہے۔