Thursday, May 2, 2024

ریو پیرالمپکس گیمز اختتام پذیر‘ جاں بحق ایرانی پیراسائیکلسٹ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ریو پیرالمپکس گیمز اختتام پذیر‘ جاں بحق ایرانی پیراسائیکلسٹ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
September 19, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل میں اولمپکس کے بعد گیارہ روزہ پیرالمپکس کی کھیلیں بھی اختتام کو پہنچ گئی ہیں۔ اختتامی تقریب میں ایرانی پیراسائیکلسٹ بہمن گلبارنزاد کی یاد میں چند لمحوں کے لیے خاموشی اختیاری کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیرالمپکس کی اختتامی تقریب میں گلبارنزاد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ پرچموں کو نصف سرنگوں کر دیا گیا تھا۔ ایرانی پیرا سائیکلسٹ بہمن گلبارنزاد ہفتے کو مردوں کی روڈ ریس کے دوران حادثے کا شکار ہو گئے تھے۔ انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ بین الاقوامی پیرالمپکس کمیٹی نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ golbarnezhad   اختتامی تقریب کے بعد پیرالمپکس مشعل کو بجھا دیا گیا اور اولمپک پرچم کو 2020ءکی کھیلوں کے میزبان ٹوکیو کے حوالے کر دیا گیا۔ پیرالمپکس میں چین 107 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے‘ برطانیہ 64 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔