Monday, September 16, 2024

ریو اولمپکس : میڈلز کی دوڑ میں امریکا پہلے‘ چین دوسرے‘ جاپان تیسرے نمبر پر

ریو اولمپکس : میڈلز کی دوڑ میں امریکا پہلے‘ چین دوسرے‘ جاپان تیسرے نمبر پر
August 11, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں کھیلوں کا سب سے بڑا میلہ جاری ہے۔ اس وقت امریکا سب سے زیادہ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ چین دوسرے اور جاپان وکٹری سٹینڈ پر تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپکس کے کھیل برازیل کے مختلف شہروں میں جاری ہیں۔ اب تک جو مقابلے ہوئے ہیں ان میں امریکا اس وقت تیس میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جس نے سونے کے دس، چاندی کے گیارہ اور کانسی کے نو تمغے حاصل کئے ہیں۔ وکٹری سٹینڈ پر چین اکیس میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جس نے سونے کے نو، چاندی کے چار اور کانسی کے آٹھ میڈلز حاصل کیے ہیں۔ جاپان سترہ میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جس نے سونے کے چھ، چاندی کا ایک اور کانسی کے دس تمغے جیتے ہیں۔ روس کا نمبر چوتھا ہے جس نے سونے کے چار، چاندی کے سات اور چاندی کے چار ملاکر کل پندرہ میڈلز حاصل کیے ہیں۔ برطانیہ بارہ جبکہ اٹلی نے گیارہ میڈل حاصل کیے ہیں۔