Saturday, April 27, 2024

ریو اولمپکس: ساحل سمندر پر پھیلی گندگی برازیلی حکام کیلئے دردسر بن گئی

ریو اولمپکس: ساحل سمندر پر پھیلی گندگی برازیلی حکام کیلئے دردسر بن گئی
December 19, 2015
برازیلیا (ویب ڈیسک) ریو اولمپک مقابلوں کے آئندہ سال انعقاد نے برازیلین حکومت کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔ پریشانی کی اصل وجہ مقابلوں کا انعقاد نہیں بلکہ ساحل سمندر پر پھیلی وہ گندگی ہے جس کو ہٹانا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریو اولمپک مقابلوں کاشائقین کوبڑی بے چینی سے انتظار ہے۔ جیسے جیسے دن گزرتے جا رہے ہیں برازیل کی اولمپکس کمیٹی کیلئے معاملات سمیٹنا اور انتظامات سنبھالنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ برازیل کیلئے سب سے مشکل اور گھمبیر مسئلہ ساحل سمندر پر پھیلی آلودگی کو سمیٹنا ہے جو تعفن کی بڑی وجہ ہے۔ برازیلی حکام نے تعفن پر قابو پانے اور آلودگی سمیٹنے کیلئے ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو ساحل پر موجود آلودگی سمیٹے گی۔ اولمپک مقابلوں کے انتظامی امور کی ذمہ دار ٹاسک فورس کے ارکان دن رات ساحل پر موجود رہ کر صفائی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں اور سمندر کی سطح پر پھیلا تیل بھی صاف کر رہے ہیں۔