Monday, September 16, 2024

ریو اولمپکس : زیادہ سے زیادہ طلائی تمغوں کیلئے امریکا اور چین میں گھمسان کی لڑائی جاری

ریو اولمپکس : زیادہ سے زیادہ طلائی تمغوں کیلئے امریکا اور چین میں گھمسان کی لڑائی جاری
August 9, 2016
ریو ڈی جنیرو (ویب ڈیسک) ریو اولمپکس میں امریکا سونے کے پانچ، سات چاندی اور سات برونز میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ چین دوسرے جبکہ آسٹریلیا تیسرے نمبر پر ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریو ڈی جنیرو میں اولمپکس کے سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکا پانچ سونے‘ سات چاندی اور سات کانسی کے تمغے جیت چکا ہے اور وہ مجموعی طور پر انیس میڈلز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ چین نے پانچ سونے‘ تین چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے جیتے ہیں اور اس طرح وہ تیرہ میڈلز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا چار سونے اور تین کانسی کے تمغے اپنے نام کر چکا ہے اور مجموعی طور پر سات میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اٹلی تین سونے‘ چار چاندی اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ چوتھے جبکہ جاپان تین سونے اور سات کانسی کے تمغوں کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہے۔ ادھر جوڈو سپرسٹار رافیلا سلوا نے زبردست مقابلے کے بعد پہلا گولڈ میڈل برازیل کے نام کیا۔