Monday, May 6, 2024

رینجرزکی سندھ ہائیکورٹ  کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مرکز ی ملزم معظم علی سے اہل خانہ کی جمعہ کے دن ملاقات کی یقین دہانی

رینجرزکی سندھ ہائیکورٹ  کو ڈاکٹر عمران فاروق قتل کے مرکز ی ملزم معظم علی سے اہل خانہ کی جمعہ کے دن ملاقات کی یقین دہانی
June 11, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر رینجرز نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مرکزی ملزم معظم علی خان کی اس کے اہل خانہ سے جمعے کے روز ملاقات کی یقین دہانی کروادی۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ   سندھ ہائی کورٹ نےاکیس  مارچ کو معظم علی کی انکے اہل خانہ سے ملاقات کا حکم دیا تاہم فیصلے پر تا حال عمل درامد نہیں ہوا۔ ملزم کی اہل خانہ سے ملاقات نا کروانے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ آج ہی معظم علی خان کی ملاقات انکے اہل خانہ سے کروائی جائے چاہے وہ کہیں پر بھی ہوں ۔ عدالت نے رینجرز لا افیسر سے استفسار کیا کہ وہ آدھے گھنٹے میں بتائیں کہ معظم علی کی انکے اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے گی یا نہیں ۔ جس پر رینجرز لاء افیسر نے جمعے کے روز ملزم کی اس کے اہل خانہ سے ملاقات کی یقین دہائی کروادی۔