Monday, September 16, 2024

رینجرزسےمقابلہ گینگ وار کے تین کارندے ہلاک

رینجرزسےمقابلہ گینگ وار کے تین کارندے ہلاک
April 6, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی ڈیفنس میں رینجرز سےمقابلہ میں گینگ وار کےتین کارندےمارے گئے۔ ہلاک ہونےوالوں میں ٹارگٹ کلنگ ٹیم کاسربراہ بھی شامل ہےجبکہ کھارادر سےاسٹریٹ کرائم میں ملوث پانچ ملزمان پکڑے گئے۔ ترجمان کے مطابق رینجرز نے رات گئے انٹیلی جنس اطلاعات پر ڈیفنس کے پوش علاقےمیں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود ملزموں نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جوابی کارروائی میں لیاری گینگ وار کےتین کارندے مارے گئے،جن  کی شناخت سلیم عرف ڈالر، نواز عرف دادا اور زبیر عرف مہاجر کے نام سے ہوگئی۔ ترجمان کے مطابق سلیم عرف ڈالرسیاسی جماعت کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا سربراہ تھا۔ ملزم بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،کارروائی کےدوران انیس ایس ایم جیز،دوایل ایم جیز،تین آوان بم،لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر بھی برآمد کئے گئے۔ دوسری جانب کھارادر پولیس نے بسوں میں شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے پانچ ملزموں کو گرفتار کرلیا۔