Friday, April 19, 2024

رینجرز کےاختیارات کی بحالی کیلئے تحریک انصاف سڑکوں پر آگئی

رینجرز کےاختیارات کی بحالی کیلئے تحریک انصاف سڑکوں پر آگئی
December 22, 2015
کراچی(92نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے  رینجرز کو اختیارات دلوانے کے لیے  وفاقی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کردیا ،اس سلسلے میں پی ٹی آئی نے پاسپورٹ آفس سے سندھ اسمبلی تک ریلی نکالی ، ریلی کے شرکاء نے سندھ حکومت کےخلاف شدید نعرے بازی کی۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز کو اختیارات دلوانے کے لیے پاکستان تحریک انصاف سڑکوں پر آگئی  پی ٹی آئی کے رہنماؤ ں اور کارکنوں نے پاس پورٹ دفتر سے سندھ اسمبلی تک ریلی نکالی ، جس میں پرجوش کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی  ریلی کے شرکا نے رینجرز کو مکمل اختیارات دلوانے کے لیے وفاقی حکومت سے مداخلت کا مطالبہ کردیا۔ مظاہرین نے  سندھ حکومت کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا کہنے لگے سندھ حکومت اپنی کرپشن بچانے کے لیے رینجرز کے پر کاٹنا چاہتی ہے۔ ریلی سندھ اسمبلی کے گیٹ کے باہر پہنچی تو پولیس نے اسمبلی کے دروازے بند کردیے جہاں کپتان کے کھلاڑیوں نے سندھ حکومت کو خوب آنکھیں دکھائیں۔ مظآہرین اور پولیس میں ٹاکرا ہونے ہی والا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی مداخلت سے ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔