Monday, September 16, 2024

رینجرز کےاختیارات کا کوئی ایشو نہیں : مراد علی شاہ

رینجرز کےاختیارات کا کوئی ایشو نہیں : مراد علی شاہ
August 3, 2016
سیہون شریف (92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرزکےاختیارات کا کوئی ایشو نہیں  رینجرزکو اختیارات دے دیئےگئے ہیں، وفاق کو سمری نہیں خط بھیجا ہےجس کا کوئی تحریری یا زبانی جواب نہیں ملا۔ تفصیلات کےمطابق رینجرزاختیارات پروفاق اورسندھ ایک بارپھرلفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔سیہون شریف میں میڈیا سےبات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کاکہناتھا کہ رینجرز اختیارات کےمعاملے کو خوا مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے۔ہمارا اس معاملے پر وفاق سے کوئی تضاد نہیں۔رینجرز اختیارات کے حوالے سے وفاق کو سمری نہیں خط بھیجا ہے جس کا اب تک کوئی جواب نہیں ملا ۔  انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لئے رینجرز کی بڑی قربانیاں ہیں آج سندھ کے دیہی علاقوں میں ایسا امن ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو 90 دن حراست میں رکھنے کے اختیار کی معیاد 15 جون کو ختم ہوچکی ہے ۔ وزیر اعلی سندھ نےواضح کیاکہ  سندھ کے حقوق پر ہمارا وفاق میں مؤقف انتہائی سخت ہوگا صوبے کےحقوق کے لئے مشترکہ مفادات کونسل سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور سندھ کا بہتر کیس پیش کریں گے۔ کرپشن کےسوال پران کاکہناتھاکرپشن  توانیس سوسنتالیس سےہے گڑے مردے نہیں اکھاڑیں گے لیکن کرپٹ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔