Sunday, May 19, 2024

رینجرز کے ہاتھوں گرفتار منہاج قاضی کا سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل کا اعتراف

رینجرز کے ہاتھوں گرفتار منہاج قاضی کا سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل  کا اعتراف
April 24, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرز کے ہاتھوں گرفتار سیاسی جماعت کے عہدیدار منہاج قاضی نے کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد سمیت آٹھ افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا منہاج عرف قاضی ، رینجرزکی 90 روز کی تحویل میں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے تفتیش کاروں کے سامنے ایم ڈی کے ای ایس سی کے قتل کا اعتراف کیا ملزم نے واردات کا پورا واقعہ بھی سنا دیا ۔ منہاج قاضی نے تفتیشی حکام کے سامنے انکشاف کیا کہ واردات کے بعد حکم ملا کہ ملک سے فرار ہوجائے جس کے بعد وہ بنگلہ دیش گیا اور روپوش ہوگیا کچھ عرصہ بعد سری لنکا،بنکاک ،سنگاپور،ملائیشیا اور پھر جنوبی افریقہ میں رہا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ منہاج قاضی عرف اسد، صولت مرزا کا قریبی ساتھی اور نائن زیرو کا سیکیورٹی انچارج تھا ۔ ملزم نے تفتیش کے دوران مزید 7 افراد کے قتل کا اعتراف بھی کیا منہاج قاضی کو فروری میں رینجرز نے گرفتار کیا تھا۔