Saturday, April 20, 2024

رینجرز کے سپاہی روشن علی شہید کی نماز جنازہ کراچی میں ادا

رینجرز کے سپاہی روشن علی شہید کی نماز جنازہ کراچی میں ادا
March 16, 2021

کراچی (92 نیوز) رینجرز کے سپاہی روشن علی شہید کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کر دی گئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔

نماز جنازہ میں  ڈی جی رینجرز سندھ، سینئر سول، فوجی حکام اور شہید کے ورثاءشریک ہوئے،سپاہی روشن علی کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔

سپاہی روشن علی اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب بم حملے میں شہید ہو گئے تھے۔