Friday, March 29, 2024

رینجرز کے خصوصی اختیارات کا تنازع حل نہ ہوسکا ، سیکریٹری قانون سندھ مستعفی

رینجرز کے خصوصی اختیارات کا تنازع حل نہ ہوسکا ، سیکریٹری قانون سندھ مستعفی
December 10, 2015
کراچی(92نیوز)پانچویں روز بھی رینجرز کے خصوصی اختیارات کا تنازع  حل نہ ہوا توسیکریٹری قانون  سندھ  میر محمد شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ تفصیلات کےمطابق کہیں بھی نہیں چل رہی من مانی سندھ حکومت کی ایک اور ناکامی۔ حکومت سندھ کا پیدا کردہ رینجرز کے اختیارات کا تنازع  خود اس کے گلے کی ہڈی بن گیا۔ کنٹریکٹ پر رکھے گئے سیکریٹری قانون میر محمد شیخ کو پہلے وزیراعظم کے سامنے کمزور پراسیکیوشن پرخفگی کا سامنا کرنا پڑا اور پھر جب حکومت سندھ کی بے جاء فرمائشیں بڑھیں تو انہیں  خود عہدے سے مستعفیٰ ہونا پڑا۔ ذرائع کہتے ہیں رینجرز کو اختیارات چھوڑے پانچ دن گزر گئے روزانہ اختیارات کی سمری تین بار تبدیل کرنا پڑتی  تھی۔ ذرائع کے مطابق تمام احکامات اندرون اور بیرون ملک سے آرہے تھے جن کی تکمیل ان کے بس کی بات نہیں تھی۔ اس لیے انہوں نے عہدہ چھوڑنے میں ہی عافیت جانی میر محمد شیخ سی ایم ہاؤس پہنچے اور یہ کہہ کر کہ موجودہ حالات میں وہ کام نہیں کر سکتے اوراپنا استعفی جمع کرا دیا۔ نائنٹی ٹؤ نیوز کراچی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی مصروفیات کے باعث عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔