Saturday, April 27, 2024

رینجرز کے خصوصی اختیارات کا آج آخری روز !!! سندھ کو رینجرز کی مزید ضرورت نہیں : الطاف حسین

رینجرز کے خصوصی اختیارات کا آج آخری روز !!! سندھ کو رینجرز کی مزید ضرورت نہیں : الطاف حسین
July 8, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ میں رینجرز کے خصوصی اختیارات آج سے ختم ہو رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ اب اسمبلی سے پوچھنا پڑے گا کہ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی جائے یا نہیں۔ دوسری جانب قائد ایم کیو ایم الطاف حسین نے کہا ہے کہ سندھ کو رینجرز کی مزید ضرورت نہیں۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کی مدت آج ختم ہورہی ہے، رینجرز کو اختیارات دینے کا طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ فیصلہ اسمبلی کرے گی۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ اسمبلی بل پاس کرے کہ صوبے میں رینجرز نہیں چاہئے، کراچی کو رینجرز چاہئے کہ نہیں تاجروں اور عوام سے رائے کون لے گا؟ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیروپر تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے سیکٹر اور یونٹ انچارجز کو گرفتار کرنے کے اعلان کانہ تووزیراعلیٰ نے کوئی نوٹس لیااورنہ ہی عدلیہ نے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتاریوں اور ماورائے عدالت قتل کے خلاف وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف ایف آئی اے کو جو اختیارات دے رہے ہیں کل اس کااستعمال انہی کے خلاف ہی ہوگا۔