Saturday, April 27, 2024

سندھ اسمبلی : رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کیلئے قرارداد جمع

سندھ اسمبلی : رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کیلئے قرارداد جمع
December 8, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کے لیے تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ صوبائی وزیر نثار کھوڑو کہتے ہیں فیصلہ دس دسمبر کو اسمبلی میں ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سندھ اسمبلی میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کی حمایت میں قرارداد رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے جمع کرائی۔ سندھ اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں خرم شیر زمان کاکہنا تھا کہ اگر رینجرز کے اختیار میں توسیع نہ کی گئی تو عوام یہی سمجھیں گے کہ سائیں سرکار امن قائم رکھنے میں سنجیدہ نہیں۔ پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی سیما ضیا نے کہا سندھ پولیس ناکام ہوچکی ہے۔ رینجرز نے شہر میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے دیگر جماعتوں سے ریکوزیشن کی حمایت کی درخواست کی۔