Friday, April 19, 2024

رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا فیصلہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائےگا : نثار کھوڑو

رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع کا فیصلہ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائےگا : نثار کھوڑو
December 8, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ  رینجرز کے خصوصی اختیارات میں توسیع  کی سمری پر فی الحال دست خط  نہیں ہوئےتوسیع کا فیصلہ دس دسمبر کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق سینئر وزیرتعلیم نثار کھوڑو کراچی  میں جناح پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل کالج کی  تقریب  کے موقع پر میڈیا سے بات چیت  کررہے تھے۔ نثار کھوڑو  کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت رینجرزکےاختیارات میں توسیع کے خلاف نہیں۔ رینجرز کو پہلے ایک سال کے لیئے بلایا گیا تھا جس میں توثیق بھی ہوتی رہی اب ضروری ہے کہ سندھ اسمبلی سے منظوری لی جائے۔ نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ سندھ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا کریڈٹ پیپلز پارٹی اور دیگر تمام سیکورٹی اداروں کو جاتا ہے جنہوں نے شہر میں امن قائم کیا۔ بلدیاتی انتخابات میں میئر  کے حوالے سے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ  میئراکثریت حاصل کرنےوالی پارٹی کا آئےگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں تبدیلی کا اختیار سندھ حکومت کے پاس ہے۔سندھ کابینہ میں تبدیلی ہوتی رہتی ہے۔