Friday, April 26, 2024

رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ اسمبلی کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں  : شیخ رشید

رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ اسمبلی کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں  : شیخ رشید
December 18, 2015
لاہور(92نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ  رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ اسمبلی کی قرارداد کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ، فوج کو تنہا کیا جا رہا ہے دیکھنا یہ ہے کہ اب نوازشریف کی حکومت کیا کرتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام نائنٹی ٹو ایٹ ایٹ میں بات چیت کرتے ہوئے اُن کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دانوں کا احتساب ہونے لگے تو  وہ طبیعت خراب ہونے کا بہانہ کرنے لگتے ہیں رینجرز کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرار داد کی کوئی اہمیت نہیں ڈاکٹر عاصم نے رینجرز کو اٹھاسی لوگوں کے نام دیئے ہیں جن میں فریال تالپور کا نام بھی شامل ہے شرجیل میمن نے اُن سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ اُن کے اسٹاف نے کسی کوآٹھ کروڑروپے نہیں دیئے۔