Friday, May 17, 2024

رینجرز کے اختیارات نیشنل ایکشن پلان کے مطابق رہیں گے : مولانا بخش چانڈیو

رینجرز کے اختیارات نیشنل ایکشن پلان کے مطابق رہیں گے : مولانا بخش چانڈیو
December 16, 2015
کراچی (92نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنما مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات کے بارے میں بڑی باتیں کی گئیں‘ ایک ایشو پر سیاست کرنے کی کوشش کی جاتی ہے‘ سندھ اسمبلی سے قرارداد پیش کرنا آئینی تقاضا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مشیراطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ نے جو وعدہ کیا وہ آج پورا ہو گیا۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت رینجرز کو جو اختیارات حاصل تھے ویسے ہی رہیں گے۔ جو چاراختیارات پلان میں تھے وہ ویسے ہی موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں پر اعتماد ہے‘ سندھ پولیس اور رینجرز کا اتحاد رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ کاروباری حضرات کورینجرز اختیارات کے حوالے سے خدشات تھے‘ رینجرز کے اختیارات موجود ہیں خطرات کی کوئی بات نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس اختیار کے تحت رینجرز کارروائی کر رہی تھی وہ جاری رہیں گی۔ ہم نے کب کہا کہ رینجرز کارروائی نہیں کرسکتی؟ کارروائی کرنے سے پہلے وزیراعلیٰ کو بتانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ گزشتہ چند روز میں اداروں کو لڑانے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے باتیں بنائی انہیں جمہوریت پسند ہی نہیں ہے‘ ہمیں عوام کے تحفظ کے لیے جو کرنا پڑا کریں گے۔ اختیارات کا ڈاکٹرعاصم کیس پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوں نے سوال پوچھا کہ کیا دوسرے صوبوں میں فرشتوں کی حکومت ہے؟ دوسرے صوبوں میں رینجرز کو اختیارات کیوں نہیں دئیے جاتے۔