Thursday, March 28, 2024

رینجرز کے آپریشن سے کراچی کی روشنیاں تو بحال ہورہی ہیں لیکن ایم کیو ایم کا پروپیگنڈا ختم نہیں ہوگا

رینجرز کے آپریشن سے کراچی کی روشنیاں تو بحال ہورہی ہیں لیکن ایم کیو ایم کا پروپیگنڈا ختم نہیں ہوگا
July 12, 2015
کراچی(92نیوز)کراچی میں رینجرز کے  آپریشن   کی وجہ  سے  شہر  میں امن وامان کی صورتحال میں   کافی  حد تک   بہتری آئی ہے   تاہم  ایم کیو ایم منفی  پرا پیگنڈا  کرکے ا سے  صرف  اپنے خلاف قرار دے  رہی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹارگٹ  کلنگ ،اغوا برائے تاوان یا پھر  بھتہ  خوری  رینجرز   آپریشن  کے  بعد  کراچی میں سنگین  وارداتیں  ایک ایک کرکے    کم ہونے لگی ہیں ۔ سندھ  رینجرز نے   پانچ  ستمبر دوہزار تیرہ کو کراچی میں  آپریشن شروع کیا  جس میں اب تک پانچ ہزار سات سو پچانوے  کارروائیاں کی  گئیں   ان کارروائیوں  میں دس ہزار تین سو تریپن  جرائم پیشہ افراد  گرفتار کئے گئے، رینجرز نے ملزموں کے قبضے  سے بڑی  تعداد میں ملکی اور غیر ملکی   اسلحہ  بھی  برآمد کیا  دوسری جانب ملزموں کی گرفتار ی پر ایم کیو ایم  نے آپریشن سے متعلق  اچانک  یو ٹرن لیا   ماضی میں رینجرز کو بلانے والی یہی  جماعت  اب دشنام  طرازی پر اتر آئی اور وہ  آپریشن کو اپنے  خلاف قراردینے لگی ہے،جس کی  بڑی  وجہ  رینجرز کا  گیارہ مارچ کو  نائن  زیرو  پرچھاپہ ہے۔ ایم  کیو ایم نےاس سلسلے میں باقاعدہ  مہم  شروع کردی اور قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف شعوری  طور پر ابہام  پیدا  کیا  جانے لگا،جسے عوام  نے  بری  طرح مسترد کردیا  رینجرز کی جانب سے  کئی بار  کہا  گیا کہ  آپریشن کسی   بھی جماعت کے خلاف نہیں  بلکہ جرائم پیشہ  افراد کے خلاف ہےیہی  وجہ ہے کہ آپریشن میں  ایم کیو ایم اور سنی  تحریک سمیت  دیگر جماعتوں کے کارکنوں کو بھی  سنگین  جرائم  پر گرفتار کیا گیا  رینجرز  نے  آپریشن میں سرکاری  محکموں  میں جاری کرپشن کو  بھی  بے نقاب کیا، جس پر عوامی حلقوں اور تاجر  برادری نے  آپریشن کو سرا ہتے  ہوئے مطالبہ کیا کہ  رینجرز آپریشن کو منطقی  انجام تک پہنچایا جائے تاکہ ناصرف پاکستان کے معاشی حب  کی سرگرمیاں  بحال ہو سکیں بلکہ  روشنیوں کے شہر میں چھائے  اندھیرے بھی  مستقل  طور پر ختم ہو سکیں۔