Thursday, April 25, 2024

رینجرز کی کراچی میں لائنز ایریاز میں اسنیپ چیکنگ

رینجرز کی کراچی میں لائنز ایریاز میں اسنیپ چیکنگ
July 13, 2020
کراچی (92 نیوز) کراچی میں لائنز ایریاز میں رینجرز نے میں داخلی خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ کی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں لائنز ایریاز میں اسنیپ چیکنگ میں رینجرز کے 300 جوان آپریشن میں شریک ہیں، آپریشن پارکنگ پلازہ، پریڈی اسٹریٹ، نیو ایم اے جناح روڈ، خداداد کالونی میں کیا جا رہا ہے۔ رینجر کی 100 سے زائد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں لائنزیریا کے مختلف سڑکوں پر موجود ہیں، آپریشن میں داخلی خارجی راستوں سے آنے جانے والے تمام افراد اور گاڑیوں کو چیک کیا جا رہا ہے۔