Friday, March 29, 2024

  رینجرز کی کارروائی میں وقاص شاہ کو گولی مارنیوالاایم کیو ایم کا کارکن آصف علی گرفتار

   رینجرز کی کارروائی میں وقاص شاہ کو گولی مارنیوالاایم کیو ایم کا کارکن آصف علی گرفتار
June 25, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرز نے شہداد پور میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے کارکن آصف علی کو گرفتار کر لیا ،آصف علی نے وقاص شاہ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز کی شہداد پور میں کارروائی، ایم کیو ایم کا کارکن آصف علی گرفتار۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم  11 مارچ کو رینجرز کےنائن زیروپر چھاپے کی فوٹیج دیکھ کر بیوی کے ہمراہ مسلح ہوکر نائن زیرو پہنچا تھا۔ ملزم نے نائن زیرو پر موجود رینجرز اہلکاروں کو نعرے لگاکر اشتعال دلانے کی کوشش بھی کی ۔ اس دوران ملزم نے موقع جان کر پیچھے کھڑے وقاص شاہ کو گولی مار کر ہلاک کردیااور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم  اور اس کے ساتھیوں نے منصوبے کے تحت میڈیا کو وقاص شاہ کی لاش کے قریب بلایا۔ ملزموں نےاس وقت  واویلا کیا تھا کہ وقاص شاہ کو رینجرز نے فائرنگ کرکے ہلاک کیا ہے۔