Saturday, April 20, 2024

رینجرز کی کارروائی میں 5دہشتگرد گرفتار

رینجرز کی کارروائی میں 5دہشتگرد گرفتار
December 8, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرزنےکراچی کےمختلف علاقوں میں کارروائی کےدوران5 دہشت گردگرفتارکرلئے،رینجرزنےبڑےپیمانےپراسنیپ چیکنگ کاسلسلہ بھی شروع کردیا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں رینجرزکاٹارگٹڈآپریشن جاری، خفیہ اطلاع پررینجرزنےاورنگی اوررضویہ میں کی چھاپہ مارکارروائی اس دوران کالعدم تنظیم کےپانچ دہشت گردوں کودھرلیا گیا گرفتارملزموں سےنہ صرف جی تھری بلکہ راکٹ لانچربھی برآمدہوا۔ گرفتارہونےوالےدہشت گردوں سےتفتیش کی جارہی ہے،جس کےبعدمزیدگرفتاریوں کاامکان ظاہرکیاجارہاہے۔ رینجرزکےاختیارات کامعاملہ ایک طرف،لیکن رینجرزکےشہریوں اورشہرکےتحفظ کےعزم میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی۔ رینجرزنےموجوداختیارات کےتحت مختلف علاقوں میں بڑےپیمانےپراسنیپ چیکنگ کافیصلہ کرلیا،جواسٹریٹ کرائم سمیت دیگرجرائم پرقابوپانےمیں مددگارثابت ہوگا۔ ترجمان رینجرزکےمطابق شہرمیں80 سےزائد مقامات پررینجرزکی جانب سےسخت اسنیپ چیکنگ کی جارہی ہے،دوسری جانب شہریوں سمیت دیگرحلقوں نےرینجرزکی جانب سےاسنیپ چیکنگ کےاقدام کوبےحدسراہاہے۔