Friday, April 26, 2024

رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد کاشف عرف ڈیوڈ گرفتار، اسلحہ برآمد

رینجرز کی ٹارگٹڈ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد محمد کاشف عرف ڈیوڈ گرفتار، اسلحہ برآمد
April 26, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی کے علاقے عزیزآباد میں رینجرز نے ٹارگٹڈ کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد کاشف عرف ڈیوڈ گرفتار کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر عزیز آباد کے ایک مکان سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ کراچی میں رینجرز کی دہشت گردوں کے خلاف ایک اور بڑی کامیابی۔ عزیز آباد کے علاقے میں واقع مور پارک کے قریب رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کر کے انتہائی مطلوب دہشت گرد محمد کاشف عرف ڈیوڈ کو گرفتار کر لیا۔ آپریشن کے بعد رینجرز ونگ کمانڈر کرنل فیصل کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشتگرد متعدد ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھا جس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا ملزم کو ہم نے ایک کارروائی کے دوران رات گئے گرفتار کیا تھا جس کی نشاندہی پر عزیزآباد سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔ دو گھنٹے تک جاری رہنے والے سرچ آپریشن کے دوران کلاشنکوف، ایس ایم جیز، آر پی جی اور بھاری مقدار میں بلٹس برآمد کیے۔