Friday, April 19, 2024

رینجرز کی نوے روزہ تحویل میں رہنے کے بعد معظم علی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا

رینجرز کی نوے روزہ تحویل میں رہنے کے بعد معظم علی کو ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا
July 13, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرز نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کے مبینہ ملزم  معظم علی خان کو نوے روز کی تحویل کےبعد ایف ائی اے کے حوالے کردیا۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ملز م معظم علی کی ایف ائی اے کو حوالگی کے معاملہ پر رینجرز لاآفیسر نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ کی سفارش پر معظم علی کو ایف آئی اے کے حوالے کردیاگیا  ہے ،13اپریل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے معظم علی کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا تھا۔ دوسری جانب انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کورنگی سیکٹر کے انچارج رکن الدین کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا،رینجرز لا آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزم دھماکہ خیز مواد رکھنے اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا بھی اعتراف کرچکا ہے۔