Sunday, September 8, 2024

رینجرز کی درخواست مسترد‘ وسیم اختر کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی

رینجرز کی درخواست مسترد‘ وسیم اختر کو بیرون ملک سفر کی اجازت مل گئی
June 30, 2016
کراچی (92نیوز) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے متحدہ کے نامزد میئروسیم اختر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی رینجرز کی درخواست رد کر کے وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گردوں کے علاج کیس میں شریک ملزم اور ایم کیو ایم کے نامزد مئیر وسیم اختر کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو وکیل رینجرز نے موقف پیش کیا کہ وسیم اختر کےخلاف سنگین الزامات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ خدشہ ہے باہر گئے تو واپس نہیں آئیں گے‘ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ عدالت نے جواب دیا کہ سفر کی اجازت میرٹ پر دی گئی ہے۔ ای سی ایل میں نام ڈالنا ہمارا کام نہیں۔ وکیل رینجرز نے دلائل دیے کہ ملزم کی ضمانت پر فیصلہ آنے والا ہے۔ بیرون ملک سفر کی اجازت دینا قانونی نہیں۔ وسیم اختر نے موقف دیا کہ بھاگنے والا نہیں‘ ہر پیشی پر حاضر ہوتا ہوں۔ عدالت نے دلائل سن کر رینجرز کی درخواست مسترد کر دی اور وسیم اختر کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے وسیم اختر کو انیس جولائی تک پاکستان واپسی کا حکم بھی دیدیا۔