Tuesday, April 23, 2024

رینجرز کو اگر اختیارات نہ دیتے تو کوئی قیامت نہ آتی : قائم علی شاہ

رینجرز کو اگر اختیارات نہ دیتے تو کوئی قیامت نہ آتی : قائم علی شاہ
December 21, 2015
شکارپور(92نیوز)شکارپور میں اسپیکر سندھ اسمبلی کی رھائش گاہ کوٹ درانی میں بینظیر بھٹو کی آٹھیوں برسی کے حوالے سے لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت کئی پی پی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرس کرتے ھوئے وزیراعلی سندھ قائم علی شاھ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف اتحاد ماضی میں بھی بنتے رھے ھیں لیکن آج تک پیپلز پارٹی کا کوئی کچھہ نہیں بگاڑ سکا اور نہ اھمیں ابھی کوئی پریشانی ھے،انہوں نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات دینے میں تھوڑی دیر ضرور ھوئی ھے اس میں بھی آئینی پیچیدگیاں تھیں اگر رینجرز کو اختیارات نہیں دیتے تو کوئی آفت نہیں آجاتی،یا آفت تو نہیں گرے گی یا گر گئی، اور دیگر صوبوں میں بھی رینجرز تعینات نہیں تو کیا وھاں امن و امان خراب ھے،اور رینجرز کو اب بارہ  دن تک اختیارات نہیں تھے تو کیا امن و امان کی صورتحال خراب ھوئی ۔ وزیراعظم اور آرمی چیف میری تعریف کرچکے ھیں،اب میں اپنے منہ سے اپنی تعریف کیا کروں اورباقی پاور تو میرے پاس بھی نہیں ھے بس مجھے بھی کہا جاتا ھے کہ یہ کرنا ھے وہ کرنا ھے اسی طرح رینجرز بھی پوچھے کہ کیا کرنا ھے اور رھی بات اختیارات دینے کی تو کبھی ایسا نہیں ھوا کیا کسی ادارے کواختیارات نہ دیں تو اس صوبے میں گورنر راج لگ جائے خیبر پختونخوا سمیت دیگر صوبوں میں سندھ سے زیادہ لوگ مرتے ھیں مارے جاتے ھیں لیکن وھاں توگورنر راج نہیں لگ رھا،تو سندھ میں کیوں لگے۔