Friday, April 19, 2024

رینجرز کو 2مہینےکیلئے طلب کیا گیا، ضرورت پڑنے پر دورانیہ بڑھا دیا جائے گا : رانا ثنا

رینجرز کو 2مہینےکیلئے طلب کیا گیا، ضرورت پڑنے پر دورانیہ بڑھا دیا جائے گا : رانا ثنا
September 9, 2016
لاہور(92نیوز)پنجاب میں دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کےخلاف  آپریشن کےلیے رینجرز کو طلب کر لیا گیا وزیر قانون  پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہناہے کہ فی الحال دو  مہینے کے لیے رینجرز کو طلب کیا گیا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر  دورانیہ بڑھایا بھی جاسکتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے برطانوی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئےکہا  کہ پنجاب  حکومت نے دہشت گرد اور کالعدم تنظیموں کے خلاف آپریشن کے لیے رینجرز کو طلب کرلیا ہے ۔ کوئٹہ میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد ضرورت محسوس کی گئی کہ پنجاب میں دہشتگردوں ، کالعدم تنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انسداد دہشت گردی فورس کی مدد کے لیے رینجرز تعینات کی جائے۔ وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ  رینجرز کو مخصوص علاقوں میں دو ماہ کے لیے طلب کیا گیا ہے تاہم ضرورت پڑنے پر یہ دورانیہ بڑھایابھی جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا یہ پہلی بار نہیں کہ پنجاب میں رینجرز کو طلب کیا گیااس سے قبل بھی راجن پور میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں رینجرز کی مدد لی گئی تھی۔