Monday, May 6, 2024

رینجرز کا نائن زیرو سے ملحقہ گلی میں چھاپہ، متحدہ کا کارکن گرفتار

رینجرز کا نائن زیرو سے ملحقہ گلی میں چھاپہ، متحدہ کا کارکن گرفتار
April 12, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں رینجرز نے نائن زیرو سے  ملحقہ گلی میں چھاپہ مار کر ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔ رینجرز کی کارروائی کے دوران گرفتار  ہونے والے شخص کی شناخت  معظم علی خان کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ایم کیو ایم کا کارکن  ہے۔ نائن زیرو سے ملحقہ گلی میں رینجرز نے چھاپہ اس وقت ماراگیا جب اہلخانہ  حلقہ این اے دو سو چھیالیس کی انتخابی مہم کے سلسلے میں جناح گراؤنڈ میں ہونے والی تقریب میں شریک تھے۔ اہلخانہ نے معظم علی کے ایم کیو ایم سے تعلق کی تصدیق کرتے  ہوئے بتایا کہ رینجرز حکام کارروائی کے دوران معظم علی خان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ساتھ  لے گئے ہیں۔