Saturday, April 20, 2024

رینجرز کا دہشتگردی کے خلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے : کورکمانڈر کراچی

رینجرز کا دہشتگردی کے خلاف کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے : کورکمانڈر کراچی
December 18, 2015
کراچی(92نیوز)کورکمانڈرکراچی لیفٹینینٹ جنرل نوید مختارکا کہنا ہے کہ شہرمیں امن رینجرزکودیےگئےخصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا ہے رینجرزکا دہشت گردی کےخلاف کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق کورکمانڈرکراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کراچی میں رینجرزہیڈکوارٹر  کے دورے کے موقع  پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں حصہ لینےوالےافسران سےخطاب  کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ رینجرزکا دہشت گردی کےخلاف کردارریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ شہرمیں امن رینجرزکودیےگئےخصوصی اختیارات سے ہی ممکن ہوسکا ہےجبکہ غیریقینی حالات جرائم پیشہ کوتقویت دیتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  پاکستان رینجرزکراچی کےشہریوں کودہشت گردی کےخلاف تحفظ پہنچانےمیں موثرکردار ادا کرتی رہےگی۔