Wednesday, April 24, 2024

رینجرز کا ایم این اے علی رضا عابدی کے ریستوران پر چھاپا، چار افراد زیرحراست، اسپیکرنوٹس لیں: الطاف حسین

رینجرز کا ایم این اے علی رضا عابدی کے ریستوران پر چھاپا، چار افراد زیرحراست، اسپیکرنوٹس لیں: الطاف حسین
July 24, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) کراچی میں رینجرز نے ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپہ مار کر چار افراد کو حراست میں لے لیا، ریسوران بھی سربمہر کر دیا۔ علی رضا عابدی نے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریسٹورنٹ میں موجود ان کے کزن کو بھی حراست میں لے لیا گیا جبکہ اہلکاروں نے ان کے ذاتی کمپیوٹر کو بھی قبضے میں لے لیا۔ متحدہ کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے بھی علی رضا عابدی کے ریسٹورنٹ پر چھاپے کی مذمت کی ہے۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ رینجرز کو ایسی کارروائی کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی صورتحال کا نوٹس لیں۔