Thursday, March 28, 2024

رینجرز چوکیوں پر حملوں میں ملوث ایم کیو ایم کے دوکارکنوں کو گواہ نے شناخت کر لیا

رینجرز چوکیوں پر حملوں میں ملوث ایم کیو ایم کے دوکارکنوں کو گواہ نے شناخت کر لیا
May 28, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرز چوکی پر حملوں میں ملوث ایم کیوایم کے دو کارکنوں کو گواہ نے شناخت کرلیا ۔ ایم کیوایم  کے کارکن عبید اللہ اور احمد حسن عرف ایس پی کو کورنگی میں چوکیوں پر حملوں کے الزام میں رینجرز نے گرفتار کیا گیا تھا۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں رینجرز کی چوکیوں پر حملے میں ملوث دونوں ملزموں احمد حسن عرف ایس پی اور عبیداللہ صدیقی کو گواہ نے شناخت پریڈ کے دوران پہچان لیا، پولیس کے مطابق ملزموں نے اٹھارہ مارچ دوہزار سولہ کو کورنگی زمان ٹاون میں رینجرز کی چوکیوں پر حملہ کیا، ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں  ۔ دوسری جانب ترجمان رینجرز کے مطابق چوکیوں پر حملوں میں ملوث احسن عرف ایس پی اور عبیداللہ صدیقی ، اسد اللہ صدیقی کو شاہ فیصل کالونی میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا،ملزموں کا تعلق ایم کیوایم کے عسکری ونگ سے ہے ۔ گرفتار ملزموں نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ ملزموں نے انتیس جنوری کو ناظم آباد ، اٹھارہ مارچ کو کورنگی کراسنگ اور تئیس مارچ کو کورنگی ڈھائی نمبر پر رینجرز کی چیک پوسٹ پر کریکر حملے کئے تھے  ۔ حملوں کے نتیجے میں رینجرز کے تین جوان زخمی ہوئے تھے مفرور ملزم ریحان عرف کانا ، ذیشان عرف ٹشو اور سلمان عرف امیہ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے تھے  ۔ ملزم پارٹی ہائی کمانڈ کے حکم پر رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار کئے گئے ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کا بدلہ لینا چاہتے تھے  ۔