Friday, March 29, 2024

رینجرز نے کرپشن پر ہاتھ ڈالا تو حکومت کو قانون سازی یاد آ گئی : اپوزیشن رہنما

رینجرز نے کرپشن پر ہاتھ ڈالا تو حکومت کو قانون سازی یاد آ گئی : اپوزیشن رہنما
December 10, 2015
کراچی (92نیوز) سندھ اسمبلی کے تعزیتی ریفرنس اجلاس سے قبل رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کا معاملہ سب کی توجہ کی مرکز رہا ۔ اپوزیشن جماعتوں نے جہاں کھل کر حمایت کی وہیں حکومتی اراکان نے محتاط رویہ اختیار کیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا چار ماہ بعد اجلاس طلب کرلیا گیا۔ اجلاس سے قبل پاکستان پیپلزپارٹی ، ایم کیوایم سمیت تمام پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوا ۔ نثار کھوڑو نے پیپلزپارٹی‘ سردار احمد اور خواجہ اظہار الحسن نے ایم کیوایم جبکہ فنکشنل لیگ کی پارلیمانی کمیٹی کی سربراہی شہریار مہر نے کی جس میں رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے، امن و امان کی بہتری اور بلدیاتی انتخابات کے بعد کی صورتحال پرغور کیا گیا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ اعتماد میں لیے بغیر قرارداد لائی گئی تو حکومت کے لیئے مشکل ہوگی۔ یہ تاثر غلط ہے کہ رینجرز کے اختیارات پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ایک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کو کراچی آپریشن پر اعتراض نہیں ، کچھ معاملات پر تحفظات ہیں۔ ذوالفقار مرز اکے صاحبزادے اور رکن سندھ اسمبلی حسنین مرزا نے پیپلزپارٹی کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت نہیں کی۔