Friday, April 19, 2024

رینجرز نے پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم اور بیٹے کو حراست میں لے لیا، کورنگی سے بھی 2افراد گرفتار

رینجرز نے پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم اور بیٹے کو حراست میں لے لیا، کورنگی سے بھی 2افراد گرفتار
July 20, 2015
کراچی (92نیوز) رینجرز نے فیڈرل بی ایریا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم اور ان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ کورنگی سے بھی دو ملزم گرفتار، لیاری میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے پاسبان کے جنرل سیکرٹری کو بیٹے سمیت حراست میں لے لیا۔ فیڈرل بی ایریا النورسوسائٹی میں رینجرز نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر پاسبان کے جنرل سیکرٹری عثمان معظم اور ان کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ دونوں کو تفتیش کےلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ پاسبان کے صدر نے عثمان معظم کو حراست میں لئے جانے کی تصدیق کر دی۔ عثمان معظم این اے 246 کے ضمنی انتخابات میں پاسبان کے امیدوار تھے۔ کورنگی عوامی کالونی میں پولیس مقابلے میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلئے گئے جبکہ لیاری میں فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔