Wednesday, April 24, 2024

رینجرز نے لشکرجھنگوی العالمی کے سربراہ کی گرفتاری کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کردی

رینجرز نے لشکرجھنگوی العالمی کے سربراہ کی گرفتاری کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کردی
August 28, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرز نے کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کے سربراہ اوراس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے عوام سے تعاون کی اپیل کردی ۔ دہشت گرد تنظیم کا سربراہ اور اس کے ساتھی متعدد وارداتوں میں مطلوب  ہیں  ۔ تفصیلات کےمطابق دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے رینجرز نے عوام سے تعاون مانگ لیا  ۔ رینجرز کے جاری اعلامیے کے مطابق عوام مفرور دہشت گردوں کی تلاش میں تعاون کریں ۔ مفرور دہشت گرد سید صفدر عرف یوسف حذیفہ عرف خراسانی عرف معاویہ عرف علی بن حذیفہ عرف شاہ جی عرف ذیشان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں انتہائی مطلوب ہے  ۔ مفرور ملزم دہشت گرد تنظیم لشکر جھنگوی العالمی کا سربراہ ہے  ۔ عوام مفرور دہشت گرد سید صفدر اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری میں مدد کریں  ۔ بیان میں عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی اطلاع رینجرز مددگار واٹس اپ نمبر 0316-2369996 یا رینجرز ہیلپ لائن 1101پر اطلاع دیں  ۔ معلومات فراہم کرنے والے شخص کو انعام دیا جائے گا اور نام صیغہ میں رکھا جائے گا ۔