Thursday, September 19, 2024

رینجرز نے ضمنی الیکشن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، گیارہ جرائم پیشہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

رینجرز نے ضمنی الیکشن میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنادیا ، گیارہ جرائم پیشہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد
April 3, 2016
کراچی(92نیوز)رینجرزنےضمنی الیکشن میں دہشت گردی کامنصوبہ ناکام بنادیا،کراچی کےمختلف علاقوں سے گیارہ جرائم پیشہ افرادگرفتار کرکے سترہ اقسام کےہتھیار اور۔سیکڑوں گولیاں برآمدکرلیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں دہشت گردوں جرائم پیشہ افراد اور سہولت کاروں کےخلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے، رینجرزنےزیرحراست عسکری ونگ کےدہشت گردآصف عرف صابن والاکی نشاندہی پر رامسوامی اور رنچھوڑ لائن میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ ترجمان رینجرزکےمطابق کارروائی میں مختلف اقسام کے سترہ ہتھیار اور سینکڑوں گولیاں برآمدکی گئیں، اسلحہ ویران عمارت اورکباڑخانےمیں چھپایاگیاتھا، ترجمان نےبتایاکہ اسلحہ ضمنی الیکشن میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے کیلئےچھپایا گیاتھا۔ ادھررینجرزنےلانڈھی  سوکوارٹراور سارہ اپارٹمنٹ میں چھاپہ مار کارروائی کی اورعسکری ونگ کے گیارہ جرائم پیشہ افراددھرلئے،ترجمان کےمطابق گرفتارافراد سےاسلحہ بھی برآمدکیاگیا۔