Tuesday, April 16, 2024

رینجرز نے صرف ٹریلر دکھایا !!! آصف زرداری کے پاﺅں ابھی سے جلنا شروع ہو گئے : شیخ رشید

رینجرز نے صرف ٹریلر دکھایا !!! آصف زرداری کے پاﺅں ابھی سے جلنا شروع ہو گئے : شیخ رشید
June 17, 2015
اسلام آباد (92نیوز) آصف زرداری کے جرنیلوں کے بارے میں بیان کے خلاف سیاسی رہنماو¿ں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی میں ابھی ٹریلر دکھایا، پوری فلم نہیں اور ان کے پاوں جلنا شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے گرد گھیرا تنگ ہوتا دیکھ کر آصف زرداری کے پاو¿ں جلنا شروع ہو گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے رہنمانعیم الحق نے 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کرپٹ تھی ، آصف زرداری کو اپنے الفاظ واپس لے لینے چاہیں۔