Friday, April 26, 2024

رینجرز نے سنی تحریک کے دفتر پر چھاپے کی  تفصیلات جاری کردیں

رینجرز نے سنی تحریک کے دفتر پر چھاپے کی  تفصیلات جاری کردیں
June 23, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرز سندھ نے 18 جون کو سنی تحریک کے دفتر پر چھاپہ مارنے کی تفصیلات جاری کردیں ،جس کے تحت  چھاپے کے دوران 11 افراد کو گرفتار کیا گیا جو سنگین مقدمات میں ملوث ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اٹھارہ جون دو ہزار پندرہ کوسندھ رینجرز ایک بار پھر ہوئی تیارایک بڑے ایکشن کے لیےاور رات گئے سنی تحریک کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران گیارہ ملزموں کو حراست میں لےکر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا،ملزمان مجموعی طور پر ستتر افراد کے قتل  میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق زیر حراست افراد قتل ،اقدام قتل ،اغواء برائے تاوان ، بھتہ وصولی اور زمینوں پر قبضے سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے،گرفتار افراد میں محمد عالم  قتل کی پندرہ، محمد جواد قادری چودہ، محمد سلمان عرف مرچی گیارہ اور محمد اکرم عرف اکرمی کالا قتل اور ٹارگٹ کلنگ کی سات وارداتوں میں ملوث ہےجبکہ فرحان عرف بابا نے چھ اور زبیر علی نے تیرہ افراد کو قتل کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق شکیل احمد عرف فوجی ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ،ہنگامہ آرائی،گاڑیوں کو نذرآتش کرنے ، چندہ وصولی اور کھالیں جمع کرتا تھاجبکہ ندیم  عرف کوا غیر قانونی ہتھیاروں کے ذخیرے  کا انچارج تھا۔ ملزم محمد عارف عرف مشہوری،عمران سعدی عرف نورانی ،محمد نور العالم عرف عالم قادری بھتہ وصولی جبکہ محمد رضوان عرف گڈو بجلی کے غیر قانونی کنکشن اور بجلی چوری کی وارداتوں کا ماہر ہے۔