Saturday, April 27, 2024

رینجرز نے راولپنڈی کے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا

رینجرز نے راولپنڈی کے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا
November 26, 2017

راولپنڈی ( 92 نیوز ) تحریک لبیک کے دھرنے کےخلاف آپریشن کے باعث رینجرز نے راولپنڈی کے اہم مقامات کا کنٹرول سنبھال لیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج جاری ہے۔ جڑواں شہروں کے داخلی راستے سیل کرنے سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکررہ گیا۔
جڑواں شہروں میں ترنول چوک ، ٹی چوک سمیت کئی شاہراہ کو سیل کرنے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیاہے ۔ شہری ٹرانسپورٹ نہ ہونے کےباعث میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب دھرنا شرکا کے خلاف آپریشن کےبعد ہونے والی کشیدگی کے باعث جڑواں شہروں کے پرائیویٹ سکولوں کو دو روز کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا گیاہے۔