Sunday, September 8, 2024

رینجرز نے ایم کیو ایم کے 6ٹارگٹ کلرز کو شکنجے میں کس دیا

  رینجرز نے ایم کیو ایم کے 6ٹارگٹ کلرز کو شکنجے میں کس دیا
August 10, 2015
کراچی(92نیوز)رینجرز کا رنچھوڑ لائن میں سرجیکل آپریشن، 6 ٹارگٹ کلرز گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمدکرلیا گیا ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ تفصیلات کےمطابق رینجرز کی جانب سے رنچھوڑ لائن میں کیے جانے والے سرجیکل آپریشن کے دوران چھ ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا ہے ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ہونے والے تمام ٹارگٹ کلرز کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے۔ ترجمان رینجرز مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر خرم عرف مُچھڑ ایم کیو ایم کے یونٹ 28 کے انچارج اخلاص کا قریبی ساتھی ہے جو ٹارگٹ کلنگز اور بھتہ خوری سمیت متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ رینجرز کی حراست میں موجود دوسرا ٹارگٹ کلر محمود 2014 میں گرفتار ہوا اور اب ضمانت پر تھا،،ملزم نے دوران تفتیش 47 افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔ گرفتار ہونے والا شاہد عرف کالا اس سے قبل ستمبر 2014 میں بھی  گرفتار ہوا مگر  اب ضمانت پر تھاشاہد عرف کالے نے 6 افراد کے قتل کا اقرار کیا ہے۔ رینجرز کے ہاتھوں گرفتار مبین اس سے قبل 17 مئی 2013 میں پکڑا گیا تھا اور عزیز آباد میں کیش وین لوٹنے کے دوران دو سیکیورٹی گارڈز کے قتل میں ملوث ہے۔ جبکہ زبیر عرف ہانڈی سنی تحریک اور لیاری گینگ وار سے مسلح تصادموں اور ایم کیو ایم یونٹ 30 کا کارکن کاشف عرف ماچھاٹارگٹ کلنگز اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔ رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے 14 ایس ایم جیز، 5 ریپیٹر، 9 پستول ایم پی فائیو اور یونی بیرل رائفلز، 5 کلو دہماکہ خیز مواد اور 32 آوان گولے بھی براآمد کر لیئے ہیں۔