Sunday, September 8, 2024

رینجرز نے ایم کیو ایم سے 187ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

رینجرز نے ایم کیو ایم سے 187ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا
August 4, 2015
  کراچی(92نیوز)رینجرز نے ایم کیو ایم سے 187 ٹارگٹ کلرز کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا ، تمام ٹارگٹ کلرز نوے کی دہائی میں کیئے گئے آپریشن کے پولیس اہلکاروں کے قتل میں لوث ہیں ، نائنٹی ٹو نیوز نے رینجرز کا ایم کیو ایم کے ایم این اے فاروق ستار کو لکھا گیا خط حاصل کر لیا ، خط کے ساتھ 187 ٹارگٹ کلرز کی فہرست بھی منسلک ہے۔ تفصیلات کے مطابق خط کی کاپیاں وزیر اعلی ہاوس، ہوم سیکریٹری اور آئی جی کو بھی بھیج دی گئی ہیں ، فہرست میں شامل 119 ٹارگٹ کلرز پر ایک ایک اہلکار کے قتل کا مقدمہ ہے، 47 ٹارگٹ کلرز پر دو دو پولیس اہلکاروں کے قتل کا مقدمہ ہے، 17 ٹارگٹ کلرز ایسے ہیں جن پر تین اور 3 ایسے ہیں جن جو چار چار قتل میں ملوث ہیں۔ فیصل نامی ٹارگٹ کلر 5 پولیس افسران اور اہلکاروں کے قتل میں نامزد ہے، رینجرز نے بد نام زمانہ قمر عرف ٹیڈی کی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ خط میں عامر پاپا، آصف عرف چٹا، رزاق عرف راجو اور مجید عرف منجلا کوکی حوالگی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے ۔