Friday, May 3, 2024

رینجرز نے امن و امان کیلئے بہت کام کیا‘ ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے: وزیرداخلہ

رینجرز نے امن و امان کیلئے بہت کام کیا‘ ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے: وزیرداخلہ
November 28, 2015
ٹیکسلا (92نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے امن و امان کے قیام کے لئے انتہائی بہترین اقدامات اٹھائے ہیں۔ رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے جبکہ کراچی میں آپریشن وقت کا تقاضا ہے۔ انہوں نے کہا نادرا کے دو سو ملازمین جعلی پاسپورٹ سکینڈل پر نکالے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا میں میڈیا سے گفتگو میں چودھری نثار نے کہا ہے سکیورٹی فورسز نے بہت سی قربانیاں دی ہیں۔ رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں نے آپریشن کی حمایت کی تھی۔ ایم کیو ایم کی مشاورت اور رضا مندی سے ہی کراچی آپریشن شروع ہوا تھا۔ چودھری نثار نے کہا کہ اب روایت بن گئی ہے کہ اچھی چیز پر بھی تنقید کی جائے۔ آج نوے فیصد پنجابی واپس کوئٹہ اور بلوچستان جا چکے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ حکومت امن و امان پر کتنی توجہ دے رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ صحافی نشانہ بن رہے ہیں۔ میڈیا کو ٹارگٹ کرنا دہشت گردوں کی اولین ترجیح ہوتا ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کو بھی تشویش ہے۔ چودھری نثار کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کے 200 کے قریب ملازمین جعلی پاسپورٹ بنانے پر نکالے گئے ہیں۔