Thursday, April 18, 2024

رینجرز شکریہ جناح کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

رینجرز شکریہ جناح کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا
December 3, 2019
حیدر آباد ( 92 نیوز) پاکستان رینجرز کے زیر اہتمام رینجرز شکریہ جناح کرکٹ گالا ٹورنامنٹ کا حیدرآباد میں آغاز ہوگیا، ٹورنامنٹ میں حیدرآباد ریجن کی 22 ٹیمیں شریک ہیں۔ افتتاحی میچ سے قبل رینجرز افسران کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا، پہلے میچ میں فیض کرکٹ کلب نے جامشورو کو 36 رنز سے شکست دی ۔ کھلاڑیوں نے کرکٹ گالا کے انعقاد پر پاکستان رینجرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی ۔ منتظمین کے مطابق کرکٹ گالا میں روزانہ 5 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 20 دسمبر کو نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد میں ہوگا۔